ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Big good news for those applying for a driving license
وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار اب مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لائسنسنگ کے نظام کو کاغذی کارروائی سے پاک بنا دیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح انسپکٹر جنرل اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران آئی جی اسلام آباد نے نئے پیپرلیس کاؤنٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کا قیمتی وقت بچانا ہے۔
ان کے مطابق پہلے لائسنس بنوانے کے لیے شہریوں کو کئی دستاویزات، میڈیکل فارم، تصاویر اور فوٹو کاپیاں جمع کروانا پڑتی تھیں، جس میں کافی وقت لگتا تھا۔ نئے نظام کے تحت اب یہ تمام مراحل ختم کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو اب کسی اضافی کاغذات یا فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پورا عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ میڈیکل چیک سے لے کر لائسنس کے اجرا تک ہر مرحلہ آن لائن اور کاغذ کے بغیر ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد نے چیف ٹریفک آفیسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں اس منصوبے کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ جلد ہی لائسنس فیس کا نظام بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو مزید آسانی ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











