پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

ایران امریکہ مذاکرات میں تعطل، دونوں ممالک کے وفود پاکستان سے روانہ

27 اپریل, 2026 14:51

پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات کے امکانات ختم ہونے کے بعد امریکی نائب صدر کی ایڈوانس ٹیم اور ایرانی وفد اپنے سازوسامان سمیت واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی سفارتی سرگرمیاں فی الحال ختم ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر ایک ایڈوانس ٹیم پاکستان آئی ہوئی تھی، جس کے ساتھ جدید سیکیورٹی آلات، گاڑیاں اور دیگر لاجسٹک سامان بھی موجود تھا۔ تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کوئی صورت نہ بننے کے باعث یہ ٹیم اپنا تمام تر سامان لے کر واپس چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران ایک مستقل معاہدے کے قریب، خلیجی ممالک بھی حصہ بنیں گے، سفارتی ذرائع

یہ سپورٹنگ اسٹاف اور سیکیورٹی عملہ مختلف امریکی طیاروں کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا۔ اسی طرح ایرانی وفد بھی پاکستان سے اپنی روانگی مکمل کر چکا ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان وفود کی موجودگی سے یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ پاکستان کی سرزمین پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی اہم بریک تھرو ہو سکتا ہے، لیکن فی الحال یہ مشن ادھورا چھوڑ کر تمام عملہ واپس جا چکا ہے۔

امریکی لاجسٹک اسٹاف کی واپسی اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کی کسی ملاقات کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔