کراچی والے ہوجائیں تیار!!! محکمہ موسمیات نے خطری کی گھنٹی بجادی

Karachi residents should get ready!!! The Meteorological Department has raised an alarm
محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے گرمی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ فی الحال بارش کی کوئی امید نہیں۔
ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آج موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں شام کے وقت موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر شدید گرمی کے بعد شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی شام کے اوقات میں بارش ہو سکتی ہے۔
جنوبی پنجاب میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کچھ مقامات پر ہلکی بونداباندی بھی ہو سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں شام کے وقت تیز ہواؤں اور بارش کا امکان بھی بتایا گیا ہے۔ اس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بدستور شدید گرم اور خشک رہیں گے۔ ساحلی علاقوں میں ہوا میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ شام اور رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










