حکومت پراپرٹی کی خریدوفروخت کا نیا نظام لے آئی،فرد، رجسٹری یا انتقال کا طریقہ کار تبدیل؛ نیا طریقہ جانیے

Big News for Property Owners and Buyers: Important Update Announced
پنجاب حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب زمین اور پراپرٹی کے لین دین کو مزید شفاف، محفوظ اور فراڈ سے پاک بنانے کے لیے “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” متعارف کرایا جا رہا ہے۔
حکومتی منصوبے کے مطابق یہ ایک ڈیجیٹل تصدیقی دستاویز ہوگی جو اس بات کی ضمانت دے گی کہ متعلقہ جائیداد کا ریکارڈ درست، مکمل اور قانونی طور پر واضح ہے۔
یہ سرٹیفکیٹ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ یہ ادارہ پہلے ہی صوبے بھر میں زمین کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر چکا ہے۔
حکام کے مطابق اس نئے نظام کا بنیادی مقصد جائیداد کے شعبے میں شفافیت لانا، خریدار اور فروخت کنندہ کے حقوق کا تحفظ کرنا اور زمین سے متعلق عدالتی مقدمات میں کمی لانا ہے۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے جائیداد کی رجسٹری، انتقال اور خرید و فروخت کے تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا تاکہ جعلی دستاویزات اور فراڈ کے امکانات کم ہوں۔
پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے مرحلہ وار نفاذ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
یکم مئی 2026 سے ضلع ساہیوال میں اس نظام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے بعد یکم جون 2026 سے لودھراں اور حافظ آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو جائے گا۔
حکومت کے مطابق یکم جولائی 2026 سے پورے پنجاب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ہر قسم کی جائیداد کی رجسٹری، انتقال اور خرید و فروخت کے لیے لازمی قرار دے دیا جائے گا۔
اس تاریخ کے بعد گرین سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ جائیداد کی رجسٹری ہو سکے گی، نہ انتقال ممکن ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کا قانونی لین دین مکمل تصور کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










