پاکستانی عازمینِ حج کیلئے قربانی کی رقم مقرر!!! کتنی رقم ادا کرنی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

Qurbani amount set for Pakistani Hajj pilgrims!!! How much will they have to pay? Important news revealed.
رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لیے قربانی کی رقم مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق فی عازم حج قربانی کی قیمت 720 سعودی ریال رکھی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 54 ہزار روپے بنتی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال پاکستانی عازمین مجموعی طور پر قربانی کی مد میں اربوں روپے خرچ کریں گے۔
اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ رقم 9 ارب 67 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ اگر اسے سعودی ریال میں دیکھا جائے تو مجموعی اخراجات تقریباً 12 کروڑ 90 لاکھ ریال بنتے ہیں۔
حج پیکیج کی مجموعی لاگت میں قربانی کا حصہ بھی شامل ہے۔ اس وقت ایک سرکاری حج پیکیج کی قیمت تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے ہے، جس میں قربانی کا خرچ تقریباً 5 فیصد بنتا ہے۔ اس طرح عازمین کو پہلے سے ہی اس مد میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال پاکستان سے 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد سرکاری اسکیم کے تحت جا رہی ہے۔ ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے ذریعے قربانی دیں گے، جس پر 6 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔
دوسری جانب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے تقریباً 60 ہزار عازمین بھی قربانی کی ادائیگی کریں گے۔ ان کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب 24 کروڑ روپے کے قریب رقم خرچ کیے جانے کا امکان ہے، جو سعودی ریال میں تقریباً 4 کروڑ 32 لاکھ بنتی ہے۔
حکام کے مطابق قربانی کی ادائیگی کے بعد عازمین کو باقاعدہ کوپن جاری کیے جائیں گے۔ یہ کوپن سعودی حکومت کے نظام کے تحت دیے جاتے ہیں تاکہ قربانی کا عمل منظم انداز میں مکمل ہو سکے اور کسی قسم کی بدانتظامی نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










