سرکاری ملازمتوں کے مواقع!!! اہلیت چیک کرنے اور درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

Government job opportunities!!! An easy way to check eligibility and apply has been revealed
محکمہ تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ نے مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھرتیاں صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ آسامیاں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے "پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام” اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لیے رکھی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور ترقیاتی کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
اعلان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹور کیپر، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈرائیور اور نائب قاصد سمیت کئی عہدوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ مختلف آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت اور تجربے کی شرائط الگ الگ مقرر کی گئی ہیں۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ ان ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔ سرکاری ملازمین بھی درخواست دے سکتے ہیں، تاہم انہیں اپنے ادارے کے ذریعے این او سی کے ساتھ اپلائی کرنا ہوگا۔
درخواست جمع کرواتے وقت امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فارم مکمل اور واضح انداز میں پُر کریں۔ ادھوری یا غیر واضح درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ہی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
ٹیسٹ یا انٹرویو میں شرکت کے لیے آنے والے امیدواروں کو کسی قسم کا سفری خرچ یا یومیہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔ امیدواروں کو اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے تاکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











