پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا؛ انتہائی اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

A major setback for PTI; a very important leader joins the PPP
شکیلہ وحید نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شکیلہ وحید نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور اس فیصلے کو مثبت قدم قرار دیا۔
پی ٹی آئی وومن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ۔
شکیلہ وحید کی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت،شکیلہ وحید کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔
سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا شکیلہ وحید کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید۔
پیپلز پارٹی… pic.twitter.com/ZnSlhWHFJe
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) April 29, 2026
نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی عوام کی امید بن چکی ہے۔ باصلاحیت اور متحرک افراد کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور اس کا دائرہ کار بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکیلہ وحید کی شمولیت سے پارٹی کے خواتین ونگ کو تقویت ملے گی۔ خواتین کی سیاسی نمائندگی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











