پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news for those who want to get a passport
پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاسپورٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی سہولت کو بہتر بنانے اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ نارمل پاسپورٹ کے اجرا کی مدت 21 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے شہریوں کو بروقت سہولیات میسر آئیں گی اور پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا مسئلہ کم ہوگا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاسپورٹ دفاتر میں مکمل طور پر کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ آئندہ 15 دنوں میں تمام دفاتر میں کیش ادائیگی کا نظام ختم کر کے ڈیجیٹل سسٹم نافذ کیا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کیش لیس نظام کے نفاذ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کو براہ راست سہولت ملے گی۔ اس اقدام سے نظام میں شفافیت بھی بڑھے گی۔
اجلاس میں بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو اس عمل کو تیز کرنے اور کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔
مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاسپورٹ کی شہریوں کے گھروں تک ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










