بچوں کا روشن مستقبل!!! بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جان لیں

Bright future for children!!! Learn the registration process for the Benazir Education Scholarship Program
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیمی وظائف پروگرام والدین کے لیے ایک اہم سہولت بن چکا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو اسکول میں داخل کروانا اور ان کی تعلیم کو جاری رکھنا ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔
پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل آسان رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔ وہاں انہیں بچوں کا ب فارم اور پہلے سے رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ متعلقہ افسر رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد ایک انرولمنٹ سلپ جاری کرتا ہے۔
یہ سلپ بچے کے اسکول سے مکمل کروانی ضروری ہے۔ اسکول انتظامیہ اس میں بچے کی کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کی تفصیلات درج کرتی ہے۔ اس کے بعد یہ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کروائی جاتی ہے۔ تصدیق کے بعد بچے کا وظیفہ جاری کر دیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ سب سے اہم شرط یہ ہے کہ بچے کی والدہ بینظیر کفالت پروگرام کی اہل ہو۔ اس کے علاوہ نادرا کا جاری کردہ ب فارم بھی لازمی ہے۔ بچوں کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔ اگر اسکول تبدیل کیا جائے تو اس کی اطلاع بھی پروگرام کو دینا لازمی ہے۔
عمر کی حد بھی مختلف درجات کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ پرائمری کلاس کے بچوں کی عمر 4 سے 12 سال، سیکنڈری کے لیے 8 سے 18 سال اور ہائیر سیکنڈری کے لیے 13 سے 22 سال تک رکھی گئی ہے۔
وظائف کی سہ ماہی شرح بھی طے کی گئی ہے۔ پرائمری طلبہ کو 2500 روپے اور طالبات کو 3000 روپے ملتے ہیں۔ سیکنڈری سطح پر طلبہ کو 3500 اور طالبات کو 4000 روپے دیے جاتے ہیں۔ ہائیر سیکنڈری کے طلبہ کے لیے 4500 اور طالبات کے لیے 5000 روپے مقرر ہیں۔ اس کے علاوہ پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی بچیوں کو خصوصی طور پر 3000 روپے بونس بھی دیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












