شہری ہوجائیں تیار؛ موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی آگئی

Citizens should get ready; a major weather forecast has been issued
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، تاہم دوپہر کے بعد کچھ شہروں میں جزوی طور پر بادل بھی آ سکتے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ سکرنڈ میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔ دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں بھی شدید گرمی رہی جہاں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت بلند سطح پر رہا۔ حیدرآباد اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ملتان اور ساہیوال میں درجہ حرارت 38 ڈگری رہا۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 34 ڈگری رہا۔
دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی جہاں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










