جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم پیشرفت

30 اپریل, 2026 11:01

پاکستان میں پاسپورٹ اور امیگریشن نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پورے نظام کو جدید اور ڈیجیٹل بنیادوں پر منتقل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تیز، شفاف اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں آئی ٹی ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں نظام کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

آئی ٹی ماہرین نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے پر کام جاری ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت ایک جدید ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے شہری اپنی شکایات، سوالات اور مسائل آن لائن ایپ کے ذریعے 24 گھنٹے درج کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق یہ نظام فوری ردعمل کو یقینی بنائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔