جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

01 مئی, 2026 08:15

آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق حکومت تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس سے لاکھوں افراد کو کچھ ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد تک اضافہ تجویز کیا جا رہا ہے، جبکہ پنشنرز کے لیے 5 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا اور تمام فیصلے آئندہ بجٹ میں متوقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ خاص طور پر وہ طبقہ جو محدود آمدن پر گزارا کرتا ہے، اسے اس فیصلے سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید سہولیات پر بھی غور کر رہی ہے۔ ان میں ٹیکس میں ممکنہ کمی یا مختلف الاؤنسز میں اضافہ شامل ہو سکتا ہے۔ اس کا مقصد متوسط طبقے کو سہارا دینا ہے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق حتمی فیصلہ ملک کی معاشی صورتحال اور بجٹ کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ حکومت ایک ایسا متوازن پیکج تیار کرنا چاہتی ہے جس سے عوام کو ریلیف بھی ملے اور معیشت پر زیادہ بوجھ بھی نہ پڑے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔