جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو بڑی خوشخبری سنادی

01 مئی, 2026 09:03

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل مالکان کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی پروگرام کی مدت میں توسیع کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور یہ سہولت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس پروگرام کے تحت پہلے بھی ہر موٹرسائیکل مالک کو ماہانہ 2 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی تھی۔ اس اقدام کا مقصد مہنگے ایندھن کے باعث بڑھتے اخراجات میں کمی لانا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت بھی موٹرسائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔