جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

01 مئی, 2026 13:59

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مئی تک مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے جنوبی اضلاع، سندھ کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مری اور گلیات میں موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے، جہاں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، کالام، کرم، وزیرستان اور پارا چنار میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 128 ریکارڈ کیا گیا، جو درمیانی سطح کی آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ رہی۔ نصیرآباد، جھل مگسی، جعفرآباد اور کچھی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تربت اور نواب شاہ میں بھی پارہ 46 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جیکب آباد میں شدید گرمی کے باعث کچھ افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کوئی باضابطہ ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔ رات کے وقت درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری ہونے کی خبریں بھی غلط قرار دی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔