ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

کراچی والوں کیلئے بُری خبر!!! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

02 مئی, 2026 11:46

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے وقت آسمان زیادہ تر صاف رہے گا اور سورج کی شدت برقرار رہے گی۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کی مقدار بھی 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس وقت مغرب کی سمت سے تقریباً 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی اور گرمی مل کر حبس کی کیفیت پیدا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں 3 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی اور سانگھڑ میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ اسی طرح خیرپور، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے اثرات کے تحت بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بالائی علاقوں میں اس دوران گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ اس سسٹم سے وقتی طور پر گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، تاہم 5 مئی کے بعد درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔