ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

ایک لاکھ روپے حاصل کرنے کیلئے کیسے اپلائی کریں؟ مکمل طریقہ جانیے

02 مئی, 2026 08:51

پنجاب حکومت نے بیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی مدد کے لیے ایک نیا فلاحی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ “رحمت کارڈ پروگرام” کے تحت مستحق افراد کو ایک بار کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کمزور طبقے کو سہارا دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے لیے زکوٰۃ فنڈ سے 5 ارب روپے کی بڑی رقم مختص کی گئی ہے، جس سے ہزاروں مستحق خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پروگرام کے تحت صرف وہی بیوائیں اور یتیم بچے اہل ہوں گے جو شرعی طور پر زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔ ایسے افراد جو سرکاری ملازم ہیں، پنشن حاصل کر رہے ہیں یا مالی طور پر مستحکم ہیں، وہ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

درخواست دینے کے لیے حکومت نے آسان طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔ شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ مزید رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1077 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستحقین کا انتخاب پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اگر کسی درخواست گزار کا نام اس ڈیٹا بیس میں شامل نہ ہو تو اس کی معلومات نادرا سے تصدیق کی جائے گی۔ منتخب افراد کو مالی امداد جاز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، تاکہ رقم براہ راست مستحقین تک پہنچ سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔