ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکا کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد، سابق امریکی عہدیدار نے ایران تنازع میں اہم ثالثی کردار کی تصدیق کر دی

02 مئی, 2026 15:55

سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پولیٹیکل ملٹری امور جنرل مارک کمٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر کا اعتماد حاصل ہے اور وہ خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنی گفتگو میں مارک کمٹ نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں مؤثر ثالثی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ماضی میں بھی مشکل حالات میں ثالثی کا کردار سنبھالا اور ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھایا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سفارتی پوزیشن اسے خطے میں ایک اہم پل کا کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے، جہاں وہ مختلف ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں مدد دے سکتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس تنازع سے پہلے ہی پاکستان کی عسکری قیادت اور امریکی صدر کے درمیان ایک خاص نوعیت کی ہم آہنگی موجود تھی، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔

مارک کمٹ کے مطابق اس باہمی اعتماد اور رابطے نے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا کو بھی اس حساس معاملے میں فائدہ پہنچایا، جس سے سفارتی کوششوں کو تقویت ملی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔