اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

کراچی: کھڈی کریک کے قریب ماہی گیروں کی لانچ ڈوب گئی، 19 افراد لاپتہ

03 مئی, 2026 13:49

کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ کے 19 ماہی گیروں کی لانچ کھڈی کریک کے قریب سمندر میں ڈوب گئی، جس کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں ایک بڑا اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریڑھی گوٹھ کے موسانی پاڑے سے شکار کی غرض سے نکلنے والے 19 ماہی گیروں کی لانچ کھڈی کریک کے قریب کھلے سمندر میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

عینی شاہدین اور ماہی گیر رہنماؤں کے مطابق لانچ پر سوار تمام 19 افراد پانی میں ڈوب گئے، جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریڑھی گوٹھ میں کہرام مچ گیا اور لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تار

ماہی گیروں کی نمائندہ تنظیموں اور رہنماؤں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم کھلے سمندر میں لہروں کی شدت اور نامساعد حالات کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ماہی گیر رہنماؤں نے حکومت اور متعلقہ ریسکیو اداروں سے اپیل کی ہے کہ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈوبنے والے افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔

علاقے میں اس وقت انتہائی سوگوار سماج ہے اور لوگ ساحل پر اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ مقامی سطح پر بھی ماہی گیر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن تاحال کسی بھی ماہی گیر کے زندہ ملنے یا لاش برآمد ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔