پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کرگئے

04 مئی, 2026 09:50

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔

سابق سینیٹر میاں احسان الحق کی نماز جنازہ اتوار کو عصر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی گئی، ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

میاں احسان الحق کا شمار پیپلز پارٹی کے سرگرم اور پرانے رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں پارٹی کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔

میاں احسان الحق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں عوام کی نمائندگی کی۔ وہ اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل متحرک رہے اور عوامی سطح پر ایک پہچانا ہوا نام تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔