معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی شہید ہو گئے

A renowned Pakistani religious scholar and former MPA has been killed in a targeted assassination attack
چارسدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف مذہبی شخصیت اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا ادریس شہید ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد ہوئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں دو ملزمان ملوث ہیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب اس افسوسناک واقعے کے خلاف مقامی طلباء نے احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ ادریس 1961 میں چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں پیدا ہوئے۔ وہ جامعہ احسن المدارس جھگڑا پشاور سے وابستہ رہے اور شیخ الحدیث کے طور پر دینی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ان کا شمار ممتاز دیوبندی علمائے کرام میں ہوتا ہے۔
مولانا محمد ادریس نے ملکی سیاست میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے امیر رہے، صوبائی سرپرست اعلیٰ، مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










