بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

کراچی میں گرمی کا راج، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

05 مئی, 2026 09:52

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کراچی کے شہری آج پھر شدید موسمی سختیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت گرمی کی شدید لپیٹ میں ہے اور آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کی اس تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ سمندری ہواؤں کی معطلی ہے، جس کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت شدت اختیار کر گئی ہے اور شہریوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں گرمی کا قہر، اسپتالوں میں سانس کے مریضوں میں 20 فیصد اضافہ

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت چھبیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، جس کی وجہ سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

موجودہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب اڑتالیس فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی کی اصل شدت تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ تیز دھوپ اور نمی کا زیادہ تناسب صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔