بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

2014 کا دھرنا : عدالت نے بانی تحریک انصاف کیخلاف دو کیسز بند کردیئے

06 مئی, 2026 15:06

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی تحریک انصاف اور دیگر ملزمان کے خلاف سال 2014 کے دھرنے سے متعلق درج دو مقدمات کو ملزمان اور وکلا کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث داخلِ دفتر کر دیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دس سال پرانے مقدمات کی سماعت کے بعد ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دو کیسز کو داخلِ دفتر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ مقدمات سال 2014 میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی بند کروانے کی کوشش

عدالت نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ ملزمان اور ان کے وکلا کی جانب سے مسلسل عدم دستیابی اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لینے کے باعث ان فائلوں کو فی الحال بند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف سمیت دیگر نامزد ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا اور سرکاری احکامات کی حکم عدولی کی۔

عدالت میں ان کیسز کی متعدد سماعتیں ہوئیں لیکن فریقین کی مسلسل غیر حاضری نے عدالتی وقت ضائع ہونے کی صورتحال پیدا کی۔

عدالت نے قانونی طریقہ کار کے تحت ان مقدمات کو داخلِ دفتر تو کر دیا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ الزامات ختم ہو گئے ہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الوقت عدالتی ریکارڈ میں ان کیسز کی فعال سماعت روک دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔