بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

06 مئی, 2026 10:18

عیدالاضحیٰ سے پہلے پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مئی کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے جاری کی جائیں گی تاکہ ملازمین کو عید کی تیاری میں آسانی ہو سکے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو مئی کی تنخواہیں 21 مئی کو ادا کی جائیں گی۔ اسی تاریخ کو پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو مالی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ادائیگی کے عمل کو وقت پر مکمل کیا جائے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکس کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔