بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ تناؤ کسی بھی وقت بڑے تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی ٹیلی وژن کو دیئے گئے ایک اہم انٹرویو میں علاقائی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیاں کروانے کے لیے مختلف دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا پاکستان کے ساتھ تمام دو طرفہ کھیلوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان
بلاول بھٹو نے متنبہ کیا کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان موجودہ تناؤ انتہائی خطرناک ہے، جو کسی بھی وقت ایک بڑے مسلح تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو امن کی خاطر سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی بھی فوجی حل ممکن نہیں ہے، اس لیے تمام فریقین کو سفارت کاری پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے، بصورت دیگر حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












