یو اے ای سے کسی ملک یا فرقے کے افراد کی بے دخلی کی خبریں جھوٹ ہیں، وزارت داخلہ

Big good news has arrived for Pakistanis living in the United Arab Emirates
وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کسی خاص ملک یا فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اجتماعی طور پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ یو اے ای میں کسی مخصوص قوم یا فرقے کے خلاف کوئی ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی۔ وہاں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ہی کارروائی کی جاتی ہے۔
بیان کے مطابق بے دخلی صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب کوئی شخص ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرے یا غیر قانونی دستاویزات استعمال کرے۔ اس کے علاوہ کسی بھی بنیاد پر اجتماعی کارروائی کی کوئی پالیسی موجود نہیں ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی جھوٹی خبریں بعض عناصر جان بوجھ کر پھیلا رہے ہیں تاکہ غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ اس طرح کی معلومات نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ دوطرفہ تعلقات پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
حکومت نے واضح کیا کہ پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر دوست ممالک میں ورک ویزا حاصل کر رہے ہیں۔ کسی قسم کی پابندی یا امتیازی سلوک کی خبریں درست نہیں ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











