کراچی: تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

کراچی: گلشن معمار کے علاقے دھنی بخش گوٹھ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تعمیراتی کام کے دوران کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے علاقے میں کھیل رہے تھے اور تعمیراتی کام کے دوران کھودا گیا گڑھا پانی سے بھر چکا تھا۔
بچے اس گڑھے میں گر گئے اور باہر نہ نکل سکے۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں بچے ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ان کی عمریں تقریباً 10 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔
حادثے کے بعد علاقے میں شدید غم اور افسوس کی فضا پائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد نے اس واقعے کو انتظامی غفلت قرار دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








