کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے بیٹی کے جنازے میں گھوٹکی جانے والے باپ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا

طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
کراچی: سپرہائی وے کے علاقے پنجاب بس اڈا پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری بس اڈے کے قریب موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔
جاں بحق شخص کی شناخت منصور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کی شناخت راشد علی کے نام سے کی گئی ہے جو مقتول کا بھائی بتایا جاتا ہے۔
مقتول کے رشتے داروں کے مطابق منصور احمد اپنی کمسن بیٹی کے انتقال پر گھوٹکی جانے کے لیے اپنے بھائی کے ہمراہ بس اڈے پر موجود تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ناظم آباد میں بیکری پر ملازمت کرتا تھا اور جنازے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت کے دوران متعدد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








