پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی “مڈل پاور” قرار

لندن: غیر ملکی جریدے ایشیا ٹائمز نے پاکستان کو عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’’مڈل پاور‘‘ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متوازن سفارتکاری کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان نے چین، امریکا اور خلیجی ممالک کے ساتھ بیک وقت تعلقات مضبوط بنائے رکھے ہیں۔ جریدے نے پاکستان کی “ملٹی الائنمنٹ” پالیسی کو سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں توازن برقرار رکھنے والی اہم ریاست بن چکا ہے۔ پاکستان عالمی طاقتوں اور مختلف بلاکس کے درمیان “پل” کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اسے عالمی سطح پر اہم ملک بنا رہی ہے۔ بدلتی عالمی صف بندی میں پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کی دفاعی اور سفارتی صلاحیت کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان خطے میں ثالثی اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجزیے میں افغانستان سے جڑے سیکیورٹی مسائل اور معاشی عدم استحکام کو پاکستان کے لیے اہم چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان نے مشکل علاقائی حالات میں متوازن خارجہ پالیسی برقرار رکھی۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے “مڈل پاور” کی خصوصیات رکھتا ہے، تاہم پالیسی میں عدم تسلسل اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرتا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








