ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق حکومت کا اچانک اہم فیصلہ

09 مئی, 2026 13:10

وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے انتظامی ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، اس لیے سماجی امداد کے بعض پروگرام بھی صوبائی سطح پر منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ امدادی رقوم کی تقسیم میں بھی صوبوں کا کردار بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اتحادی شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی۔ کوئی بھی حتمی فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی سیاسی یا انتظامی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ حکومت کا مقصد صرف اس نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانا ہے تاکہ مستحق افراد تک امداد زیادہ شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے، تاہم حتمی فیصلہ مشاورت اور پالیسی سطح پر کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔