منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

12 مئی, 2026 13:01

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں موٹر سائیکل سوار خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت ایک بار دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں سرائے نورنگ بازار کے مصروف ترین علاقے میں ریلوے پھاٹک مین جی ٹی روڈ پر زوردار دھماکہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری موٹر سائیکل کو چنگچی رکشہ اڈے کے قریب اڑا دیا، جس کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں اور پانچ عام شہریوں سمیت 9 افراد شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ 22 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث بعض افراد کو بنوں ریفر کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد آپریشن غضب للحق کی کامیابیوں سے بوکھلا کر اب معصوم شہریوں اور سوفٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔