منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ سپارکو نے ذوالحج کے چاند کی پیش گوئی کر دی

12 مئی, 2026 14:14

پاکستان میں ذوالحج کا چاند 17 مئی کی شام نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے مطابق یکم ذوالحج 18 مئی اور عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے سال 2026 کے لیے ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق اہم فلکیاتی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

سپارکو کی رپورٹ کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی کی رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو جائے گا، جس کے باعث 17 مئی کی شام چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی اور ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 60 منٹ کا واضح وقفہ متوقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط عید الاضحی سے قبل جاری ہونے کا امکان

ان فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر یہ پیشنگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر ہوگی اور ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔

چاند کی رویت کے لیے موسم کا صاف ہونا اور افق کا واضح ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ سائنسی پیشنگوئیاں اہمیت رکھتی ہیں، لیکن شرعی طور پر رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ ہی حتمی تصور ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔