نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار سگے بھائی جاں بحق

نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے چار سگے بھائیوں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے میاں عیسیٰ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک انتہائی اندوہناک واقعے میں چار سگے بھائیوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین اپنے علاقے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش ناکام
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، وہاب علی، زاہد اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری میاں عیسیٰ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور مختلف زاویوں سے کیس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









