سندھ اسمبلی میں 190 ملین پاؤنڈز کی وفاق سے واپسی کی قرارداد منظور

سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی برطانوی حکومت سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سندھ کو واپس دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی عادل عسکری کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
اس قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان کو موصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم، جس سے اسلام آباد میں یونیورسٹی تعمیر کی گئی ہے، دراصل سندھ کا حق ہے اور اسے صوبے کو واپس ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : شرجیل میمن کا خیرپور میں پیپلز بس سروس کا افتتاح، مخالفین پر کڑی تنقید
قرارداد پیش کرتے ہوئے عادل عسکری نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی صرف پندرہ لاکھ ہے، لیکن وہاں پہلے ہی پچیس یونیورسٹیاں موجود ہیں، جبکہ سندھ کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں اور یہ پیسہ سندھ کے حوالے کریں کیونکہ محض بسیں اور اسکوٹیز فراہم کرنے سے قومیں نہیں بنتیں بلکہ تعلیم سے ہی شعور حاصل ہوتا ہے۔
اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے بھی قرارداد کی مکمل حمایت کی، جس کے بعد ایوان نے اسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








