بدین حیدرآباد شاہراہ پر ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

بدین میں لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا۔
سندھ کے علاقے تلہار میں بدین حیدرآباد شاہراہ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق اریسر اسٹاپ کے قریب بدین سے تلہار کی جانب آنے والی ایک لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے گہری کھائی میں جا گری۔
ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ٹرالی میں سوار پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ
جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت عرس ملاح اور گل حسن ملاح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی اوور لوڈ تھی، جس کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









