اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

حکومت کا پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ

13 مئی, 2026 10:26

حکومت نے ملک بھر کے پنشنرز کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب پنشنرز کو زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ نظام نادرا کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں بائیومیٹرک تصدیق اور چہرے کی شناخت شامل ہوگی۔ پنشنرز اپنی شناخت فنگر پرنٹ یا فیس ریکگنیشن کے ذریعے کروا سکیں گے۔ اس طریقہ کار کو “پروف آف لائف” کہا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نادرا کے سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہوں۔ پنشن کی ادائیگی سے پہلے متعلقہ پنشنر کا ریکارڈ نادرا کے ڈیٹا بیس سے چیک کیا جائے گا۔ اس سے جعلی یا غلط ادائیگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔

نئے نظام کے تحت ایک موبائل ایپ پر بھی کام جاری ہے۔ اس ایپ کے ذریعے پنشنرز گھر بیٹھے اپنی تصدیق کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر بزرگ شہریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہیں بار بار بینک یا سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی تیاری وزیراعظم آفس کی ہدایات پر کی گئی ہے۔ نظام کا بنیادی مقصد شفافیت بڑھانا اور پنشن کے عمل کو جدید بنانا ہے۔ ملک کے تقریباً 17 لاکھ پنشنرز اس ڈیجیٹل سسٹم سے مستفید ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔