بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حافظ عدنان انتقال کرگئے

13 مئی, 2026 10:49

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ عدنان خان انتقال کر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حافظ عدنان خان کافی عرصے سے علیل تھے۔ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

حافظ عدنان ماضی میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے دوران گرفتار بھی رہے اور جیل کی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہوئے تھے۔ رہائی کے بعد ان کی صحت مزید خراب ہوتی گئی۔

اہل خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد ان کی طبی حالت بہتر نہ ہو سکی۔ وہ اکثر کمزوری اور بیماری کی شکایت کرتے رہے۔ گزشتہ دنوں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

حافظ عدنان خان کو ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک متحرک سیاسی کارکن کے طور پر جانا جاتا تھا۔ وہ انصاف یوتھ ونگ کے ذریعے نوجوانوں میں سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حافظ عدنان خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ جیل سے رہائی کے بعد ان کی صحت مسلسل کمزور رہی اور وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔