بائیک صارفین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریلیف

Good news for driving licence applicants
پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں اور ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں سہولت دے دی گئی ہے۔
اب شہریوں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو جلد اور آسان سروس فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں لاکھوں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ صرف موٹر سائیکل لائسنس کی تعداد 28 لاکھ سے زائد رہی ہے جبکہ 11 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس سال 8 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ اسی طرح 8 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد نے لرننگ لائسنس حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 12 ہزار سے زائد شہریوں کو بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے لائسنسنگ نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ قانونی طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ شہری فوری طور پر لائسنس حاصل کریں۔ اس سے نہ صرف جرمانے سے بچا جا سکتا ہے بلکہ حادثات میں بھی کمی آئے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











