ملک بھر کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا مرکزی نظام فعال

وزارتِ داخلہ نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا ایک ہی مرکزی نظام فعال کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے ایک انقلابی نظام متعارف کروا دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، اب الگ الگ صوبائی نظام ختم کر کے قومی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اس نئے نظام کے لیے نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب ایک ہی پلیٹ فارم سے ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
اس ڈیجیٹل گورننس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں اور ملازمت کے امیدواروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی، کیونکہ پہلے انہیں مختلف شہروں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے۔
پولیس ویریفیکیشن کا وہ پیچیدہ عمل جو ہفتوں پر محیط ہوتا تھا، اب مرکزی ڈیٹا بیس کے ذریعے بہت تیز ہو جائے گا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ملک بھر کا پولیس ریکارڈ ایک ہی ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے، جو جرائم کی روک تھام اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











