پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Final decision on Eid al-Adha date to be made today
پاکستان میں عید الاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق عید 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائی جا سکتی ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
قومی خلائی ادارے سپارکو کے فلکیاتی حسابات کے مطابق ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو صاف موسم میں چاند نظر آنے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔
اگر 27 مئی کی تاریخ حتمی ہوئی تو حکومتی روایات کے مطابق سرکاری تعطیلات 26 مئی منگل سے شروع ہو کر 29 مئی جمعہ تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملانے پر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل 6 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
قربانی کے حوالے سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال ملک بھر میں 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.62 فیصد زیادہ تھے۔ امید ہے کہ اس سال بھی یہ تعداد بڑھے گی۔
یاد رہے کہ یہ تمام حسابات فلکیاتی ہیں، چاند کی دیدار اور حکومتی اعلان کے بعد ہی تاریخ حتمی ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












