بھارت کا ایک بار پھر بے بنیاد پروپیگنڈا، جالندھر دھماکے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش

بھارت کی مودی حکومت نے اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر ہونے والے دھماکے کو بغیر کسی ثبوت کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی۔
بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت نے اپنی روایتی مکرہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
حالیہ واقعے میں بھارتی گودی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر ہونے والے ایک آئی ای ڈی دھماکے کا تمام تر ملبہ بغیر کسی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کے پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
بھارتی حکام نے اس سلسلے میں ایک نام نہاد ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کا نام شہزاد بھٹی بتایا گیا ہے اور حیران کن طور پر وہ بھارتی پنجاب کا ہی رہائشی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ گمراہ کن بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دھماکہ پاکستان سے آنے والی ایک فون کال کے بعد کیا گیا، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔
دفاعی ماہرین اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں اس وقت توانائی کا بدترین بحران، کمر توڑ مہنگائی اور مختلف ریاستوں میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کی منظم پروپیگنڈا مہم بے نقاب
ان سنگین داخلی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی کی حکومت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتی ہے تاکہ قوم پرستی کا جذبہ ابھار کر سیاسی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔
بھارت میں یہ بات اب عام ہو چکی ہے کہ مودی حکومت انتخابات جیتنے یا اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جالندھر دھماکے کی آڑ میں پاکستان کو نشانہ بنانا دراصل اسی پرانے سلسلے کی کڑی ہے، جسے عالمی برادری پہلے ہی کئی بار مسترد کر چکی ہے۔
بھارت کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کا تعلق پاکستان سے جوڑنا ایک ایسا بھونڈا مذاق ہے، جس کی حقیقت اب دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔
مودی سرکار کا مقصد اس قسم کے من گھڑت واقعات کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ایک منفی تاثر پیدا کرنا ہے، لیکن شواہد کی عدم موجودگی اور ملزم کا مقامی ہونا بھارتی دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔
عوامی حلقوں میں بھی مودی سرکار کے اس رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلک قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









