پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

آن لائن کوکین، افریقی کنکشن اور لاہور کی 20 خواتین؛ پنکی کا نیٹ ورک کتنا بڑا؟ کراچی پولیس چیف کے اہم انکشافات

15 مئی, 2026 16:02

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12 مئی کو وفاقی حساس ادارے نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو کوکین، کوکین بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل اور ایک پستول برآمد ہوئی۔ سچل میں پنکی کے پرانے گھر سے بھی منشیات ملی ہیں۔

تفتیش سے یہ انکشاف ہوا کہ پنکی 2014 سے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے اور 2018 میں کراچی میں آن لائن نیٹ ورک شروع کیا۔ صرف سندھ میں اس کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں — 17 پرانے اور 3 نئے۔ 6 مقدمات میں وہ بری ہو چکی ہے جبکہ ANF کیس میں مفرور تھی۔

پنکی کے موبائل فون کی فرانزک تجزیے سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں سے 132 کراچی کے ہیں۔ نیٹ ورک میں 20 خواتین شامل ہیں جو لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔ نشہ ڈیلیور کرنے والے 9 رائیڈرز میں سے 8 پنجاب سے اور ایک کراچی سے تھا۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے 3 کروڑ روپے سے زائد کی مالی ٹرانزیکشن ہوئی۔

سب سے چونکا دینے والا انکشاف یہ ہے کہ پنکی کے نیٹ ورک میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ 7 سے 8 غیر ملکی لاہور میں موجود ہیں جبکہ افریقا کے 6 افراد بھی اس کیس میں ملوث ہیں۔ پنکی کی 500 صفحات پر مشتمل بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

کراچی پولیس نے 3 اہلکاروں کو غیر ذمہ داری پر معطل کر دیا ہے۔ آزاد خان نے کہا کہ تحقیقات کراچی تک محدود نہیں — پنجاب پولیس اور ANF کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ملزمہ کے ساتھیوں کی لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔