پیر، 25-مئی،2026
اتوار 1447/12/07هـ (24-05-2026م)

1500 روپے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی؛ 30 لاکھ کا پہلا انعام جیتنے والا نمبر سامنے آ گیا

16 مئی, 2026 12:19

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ اہتمام قومی بچت مرکز سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 106 ویں قرعہ اندازی منعقد ہوئی جس میں لاکھوں روپے کے انعامات کے خوش نصیب نمبرز کا اعلان کر دیا گیا۔

پہلا انعام — 30 لاکھ روپے بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیت لیا۔

دوسرا انعام — 10، 10 لاکھ روپے (3 انعامات) کامیاب بانڈ نمبرز یہ ہیں: 026284 — 355420 — 407321

تیسرا انعام — 18 ہزار 500 روپے تیسرے انعام کے 1696 انعامات رکھے گئے تھے جن کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

100 روپے پرائز بانڈ — حیدرآباد قرعہ اندازی

15 مئی 2026 کو حیدرآباد میں 100 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی بھی منعقد ہوئی۔ پہلا انعام 7 لاکھ روپے بانڈ نمبر 847006 کے نام رہا۔ دوسرا انعام 2، 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات بانڈ نمبرز 134391، 186306 اور 821652 کو ملے۔ تیسرے انعام کے لیے 1199 افراد کامیاب قرار پائے۔

انعامی رقم پر ٹیکس

انعام جیتنے والے اپنی رقم نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا — فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد۔ یہ ٹیکس حتمی ہے اور نہ واپس ہوگا نہ ایڈجسٹ۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔