مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ندیم کامران انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی شہر ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔
ملک ندیم کامران پارلیمانی سیکرٹری جنگلات ملک قاسم ندیم کے والد تھے۔ وہ مسلم لیگ ن کے ایک سرگرم اور کارکن دوست رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے جنہوں نے پارٹی کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک ندیم کامران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ اور سوگواران سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران ایک کارکن دوست عوامی رہنما تھے اور مسلم لیگ ن کے لیے ان کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









