پیر، 25-مئی،2026
اتوار 1447/12/07هـ (24-05-2026م)

مولانا طاہر اشرفی پر حال ہی میں یو کے میں حملہ آوروں کی پہچان ہو گئی؛ حملے میں پی ٹی آئی ملوث

16 مئی, 2026 13:37

مولانا طاہر اشرفی پر برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والے حملے کے ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے میں پی ٹی آئی یو کے چیپٹر کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ معاذ ملک جو پی ٹی آئی یو کے چیپٹر کا ڈپٹی سیکرٹری یوتھ بتایا جاتا ہے، انہوں نے اظہر مشوانی کے ساتھ مل کر مولانا اشرفی کو ہراساں کرنے اور غنڈہ گردی میں اہم کردار ادا کیا۔

معاذ ملک کے خلاف صرف حملے کے الزامات نہیں اس کے علاوہ بھی سنگین دعوے سامنے آئے ہیں۔ ایک مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون صحافی، سورس اور تیسرے شخص کی گفتگو شامل بتائی جاتی ہے۔

آڈیو میں الزام ہے کہ پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاج میں شرکت کرنے والوں سے پیسے لیے جاتے تھے، جاب دلوانے کے نام پر ہزاروں پاؤنڈ وصول کیے گئے اور برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے احتجاجی سیاست کو ذریعہ بنایا گیا۔

سب سے سنگین الزامات خواتین کے استحصال سے متعلق ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواتین کو احتجاجی مقامات سے پھنسا کر استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ متاثرہ افراد میں کئی بے روزگار اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ تمام الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے — مگر اگر تحقیقات میں درست ثابت ہوئے تو برطانوی قوانین کے تحت مالی دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور خواتین کے استحصال جیسے سنگین جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ سیاسی و صحافتی حلقوں میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔