اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

دوبارہ پنگا لیا تو بھارت جغرافیہ سے نکل کر تاریخ کی کتابوں میں رہ جائے گا، خواجہ آصف

17 مئی, 2026 14:28

خواجہ آصف نے بھارت کے عسکری سربراہ کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھبکیوں اور اشتعال انگیز بیانات پر اپنے روایتی اور جارحانہ انداز میں کرارا جواب دیا ہے۔

وزیر دفاع نے انتہا پسند بھارتی قیادت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار کے آرمی چیف یا ان کی فوج نے پاکستان کے خلاف دوبارہ کسی قسم کا پنگا لینے یا جارحیت کی کوشش کی، تو اس بار پاکستان کا ردعمل اتنا ہولناک اور فیصلہ کن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، اسرائیل اور بھارت کی منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا مہم بے نقاب

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے جغرافیے سے نکل جائے گا اور اس کا وجود صرف اور صرف تاریخ کی پرانی کتابوں میں ہی رہ جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔