پنجاب ایکسائز کی نئی پالیسی؛ شہریوں کیلئے بڑی سہولت

Big relief for vehicle registration
محکمہ ایکسائز پنجاب نے دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن کے لیے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اب وہ گاڑیاں جو سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان یا دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت پنجاب میں رجسٹر کروایا جا سکے گا۔ اس نئی سہولت سے ایسے شہریوں کو فائدہ ہوگا جو مستقل طور پر پنجاب منتقل ہو چکے ہیں یا اپنی گاڑی کا ریکارڈ پنجاب میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق بین الصوبائی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ صوبے کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے این او سی اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر گاڑی کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام سے جعلی یا مشکوک گاڑیوں کی رجسٹریشن روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
شہریوں کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ این او سی پنجاب ایکسائز دفتر میں جمع کروانا ہوگا۔ تمام ریکارڈ کی تصدیق کے بعد گاڑی کو پنجاب نمبر جاری کی جائے گا۔ اس عمل کو زیادہ آسان اور شفاف بنانے کے لیے مختلف ایکسائز دفاتر میں خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پہلی بین الصوبائی گاڑی کی رجسٹریشن کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ اس کے بعد مختلف شہروں میں بھی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے اس اقدام کو مثبت قرار دیا ہے کیونکہ اس سے گاڑیوں کی منتقلی کے پیچیدہ مراحل کم ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








