پروجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے پاکستان کی باضابطہ درخواست پر اپنے اہم منصوبے پروجیکٹ فریڈم کو روکا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کا انتہائی اہم منصوبہ جسے پروجیکٹ فریڈم کا نام دیا گیا تھا، اسے حکومت پاکستان کی خصوصی اور باضابطہ درخواست پر عارضی طور پر روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر امریکہ اس وقت پروجیکٹ فریڈم کو روک دیتا ہے، تو دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اور پائیدار معاہدہ ممکن ہو سکے گا اور مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف محدود کارروائی کا امکان، پاکستان نے ثالثی کی کوششیں تیز کردیں
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے خطے میں سفارت کاری کو پورا موقع دینے اور باہمی تعلقات کو بگاڑ سے بچانے کے لیے پاکستان کی اس درخواست کا احترام کیا اور پروجیکٹ فریڈم کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے موجودہ امریکی حکومت کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سے طاقت یا دباؤ کے بجائے سفارت کاری کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اس منصوبے کو روکنے کا حکم دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کسی ٹھوس نتیجے پر پہنچ سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











