منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں؛ آئی جی سندھ

19 مئی, 2026 16:01

آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انمول عرف پنکی کیس میں کئی معتبر نام شامل ہیں اور تحقیقات کے دوران بہت سے لوگوں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔

پنکی کیس کے بارے میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملزمہ زیادہ تر لاہور میں مقیم رہتی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی درخواست کی کہ پنکی کو گلیمرائز نہ کیا جائے، ان کے الفاظ تھے کہ "کہیں اس پر فلم نہ بن جائے۔”

منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے ایک ہزار سے زائد مجرموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے جو کاروبار کر رہے ہیں انہیں ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ٹاسک فورس بھی بنائی جا رہی ہے۔

کچے کے علاقے میں جاری آپریشن نجات مہران کے حوالے سے آئی جی سندھ نے بتایا کہ 600 سے زائد ڈاکو یا تو مارے گئے، پکڑے گئے یا انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب سندھ میں کوئی نو گو ایریا باقی نہیں رہا اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہو چکی ہے۔

آئی جی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنا ہر شہری کا فرض ہے — کیونکہ یہ جنگ صرف پولیس کی نہیں، پورے معاشرے کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔