اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نادرا سے ’ایف آر سی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اب نہایت آسان!!! مگر کیسے؟ جانیے

20 مئی, 2026 10:17

نادرا نے شہریوں کے لیے ایک اور آسان سہولت متعارف کروا دی ہے، جس کے بعد اب فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔

نادرا حکام کے مطابق “پاک آئی ڈی موبائل ایپ” کے ذریعے اب صارفین چند آسان مراحل مکمل کر کے ایف آر سی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مصروف شہریوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین سب سے پہلے اپنے موبائل فون میں پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے بعد ایپ میں لاگ اِن کر کے مطلوبہ سروس یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا انتخاب کریں۔ شہری اپنی معلومات درج کرنے اور درخواست مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

اس جدید نظام سے شناختی دستاویزات کے حصول کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں رش کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرواتے وقت تمام معلومات درست درج کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مسئلہ پیش نہ آئے۔ اگر کسی صارف کو ایپ استعمال کرنے میں دشواری ہو تو وہ نادرا کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 1777 سے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔