امریکا ایران مذاکرات کی کوششیں، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی دوبارہ تہران پہنچ گئے

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی دوبارہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
چند روز قبل بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی اپنے پہلے دورۂ تہران کے بعد سیدھے بلوچستان پہنچے تھے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران سے لائی گئی معلومات اعلیٰ قیادت کے ساتھ فوری طور پر شیئر کی گئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










